کسی ویب سائیٹ کا ٹیکنیکل ایس ای او آڈٹ کیسے کریں

اگر ہم کسی بھی ویب سائیٹ کا ایس ای اؤ آدٹ یا ایس ای او اینالائز کریں گے تو کن باتوں کو مدنظر رکھیں گے

گوگل تقریبا دو سو رینکنگ فیکٹر کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس ویب سائیٹ کو کسی مخصوص کی ورڈ پر کیا اہمیت دینی ہے اور کہاں رینک کرنا ہے
ان دوسو فیکٹرز کی وضاحت کے لئے آپ یہ لنک دیکھ سکتے
http://backlinko.com/google-ranking-factors

ہم کچھ پرائمری فیکٹرز کو سامنے رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کس سائیٹ کو گوگل اور سرچ انجنز کیا اہمیت دیتی ہیں

ہم دیکھیں گے اس سائیٹ کے کتنے بیک لنکس ہیں یا وہ کتنی روٹ ڈومینز کے ساتھ منسلک ہے
Number of backlinks/RDs

پھر ہم دیکھیں گے اس وئب سائیٹ کے کتنے کوالٹی بیک لنکس ہیں اور کتنی کوالٹی روٹ ڈومینز کے ساتھ وہ وئب سائیٹ منسلک ہے
Quality of backlinks/RDs

پھر ہم اس ویب سائیٹ کی اینکر آپٹمائزیشن اور برینڈ ٹرمز دیکھیں گے
Anchor Text Optimization and Branded Terms

اگر ہم کسی ویب سائیٹ کا تنقیدی جائزہ لیں تو ہمیں کون کون سے اہم چیزوں کو مد نظر رکھنا ہوگا آئیں اسکا ایک جائزہ لیں ہیں

فوری جائزہ
– Quick overview
Do a site: search.

Check indexed pages
سب سے پہلے ہم اپنی ویب سائیٹ کو گوگل میں سرچ کر کے دیکھیں گئے کہ کتنے پیجز اس میں انڈیکس ہو چکے اور کیا ہمارا “ہوم پیج” سرچ رزلٹ میں پہلے نمبر پر آ رہا کہ نہیں
اگر ہمارا ہوم پیج پہلے نمبر پر نہیں آ رہا تو اسکا مطلب ہے ہماری سائیٹ کی انٹرلنکنگ بہتر نہیں یا ہمیں کسی قسم کی پینلٹی کا سامنا بی ہو سکتا ہے لیکن ایک ایس ای او ایکسپرٹ کے نزدیک یہ اتنا اہم نہیں کہ ہمارا ہوم پیج سرچ رزٹ میں پہلے نمبر پر ہی آئے

Review the number of organic landing pages in Google Analytics
پھر ہم دیکھیں گے کتنے اورگینک لینڈنگ پیجز گوگل اینالیٹکس میں آ رہے ہیں اور انکو گوگل میں site: search کرکے دیکھیں گے کہ دونوں کی تعداد برابر ہے کہ نہیں اس طرح ہم جان سکتے ہیں ہمارے کتنے پیجز گوگل یا دوسرے سرچ انجنز میں انڈیکس ہو چکے اور کن پیجز کو اہمیت حاصل ہے

اس کے بعد ہم برینڈ اور برینڈ ٹرم سرچ کریں گے
Search for the brand and branded terms
اگر پیجز ٹھیک طرح سے سرچ انجز میں شو نہیں ہو رہے تو اسکا مطلب ہے آپکو کسی قسم کی پینلٹی کا سامنا ہے

Check Google’s cache for key pages
کیا آپ کا کنٹینٹ شو ہو رہا ہے
کیا آپ کے نیوگیشن لنکس شو ہو رہے ہیں

Do a mobile search for your brand and key landing pages
کیا آپ کا لیندنگ پیج موبائل فرینڈلی ہے
کیا آپ کی لسٹنگ موبائل فرینڈلی شو ہو رہی ہے
اگر اس کا جواب نہیں میں ہے تو اپ کو اس پر توجہ دینی چاہیے ورنہ آپ موبائل سے آنے والی ٹریفک سے محروم ہو جائیں گے

اب آتے ہیں آن پیج ایس ای اؤ کی جانب
On-page optimization
ٹائیٹل اور ٹیگز کیا آپ کے ایس ای او اپٹیمائیزڈ ہیں
Title tags are optimized
آپ کے ٹائیٹل اور ٹیگز یونیک ہونا لازمی ہین
آپ کا برینڈ نام ٹائیٹل میں ہونا لازمی ہے تاکہ کلک تھرو ریٹ بہتر رہے
آپ کا ٹائیٹل 55-60 الفاظ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے

اس کے بارے میں آپ مزید تفصیل یہاں دیکھ سکتے
https://moz.com/learn/seo/title-tag

Important pages have click-through rate optimized titles and meta descriptions

اس سے آپ کی اورگینک ٹریفک میں اضافہ ہوگا اس کے لئے آپ مزید اس سائیٹ پر دیکھ سکتے

http://www.tomanthony.co.uk/tools/serp-turkey/

اپنے پیجز میں وہ پیجز چیک کریں جن کے ٹائیٹلز اور میٹا ڈسکرپشن نہیں ہیں یا آپ کے خیال میں انکو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے

اپنے آن پیج کنٹینٹ کو چیک کریں اور ساتھ ساتھ پرائمری کی ورڈ فریز، الٹرنیٹ کی ورڈز فریز، چیک کریں انکی ویری ایشن دیکھیں اور دیکھیں وہ کتنی بار آئیں ہیں اور اس میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے

اپنے مین پیجز کو چیک کریں اور دیکھیں وہ کتنے ایس ای او آپٹیمائیزڈ ہیں

کیا آپ کا پرائمری کی ورڈ ” ایچ 1 ” کی صورت میں بھی لکھا ہوا کہ نہیں

اپنے امیجز فائل نیم کو چیک کریں، آلٹ ٹیکسٹ میں پرائمری کی ورڈ یا فریز اس پیج کے مطا بق موجود ہے کہ نہیں

کیا آپ کے یو آر ایلز آپٹیمائیزڈٍ ہیں کہ نہیں کیا ان میں پیج کے مطابق کی ورڈ اور فیرز موجود ہے کہ نہیں
یہاں یہ بات اہم ہے کہ اگر آپ نے یو آرایل کو تبدیل کیا یا اس کے اثرات آپ کی ٹریفک پڑیں گے لیکن برے اور نان ایس ای اؤ آپٹیمائیزڈ یو آر ایلز بھی آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لئے اچھے ثابت نہیں ہوتے اس لئے جب بھی یو آریل بنائیں انکو خوب سوچ سمجھ کر بنائیں اور انکو اس کے بعد تبدیل نہ کریں

Clean URLs – صاف یو ار ایلز
کیا آپ کے یو ار ایلز کے الفاظ ایک میعار سے زیادہ تو نہیں جو ایک سرچ انجنز کا خاص معیار ہے اور وہی الفاظ ان سرچ انجنز میں نظر آتے اس سے زیادہ کٹ جاتے

Short URLs کم الفاظ کے یو ار ایلز
اگر آپ اپنے یو ار ایلز 115 الفاظ تک رکھیں‌تو بہتر رہے گا اور دیکھنے میں بھی اچھے لگیں گے او یوزر پر بھی اچھا اثر چھوڑیں گے

Content
کیا آپ کا ہوم پیج ایس ای او اپٹیمائیزڈ ہے آپ کے ہوم پیج پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوا ضرور ہونا چاہیے تاکہ سرچ انجنز سمجھ سکیں کہ یہ ویب سائیٹ آصل میں کس بارے میں ہے کم از کم ٹیکسٹ تین سو الفاظ تک ہونا چاہیے

لینڈنگ پیجز آپٹامائیڈ
لینڈنگ پیجز کو کم از کم ایک پیرا گراف لکھا ہوا ضرور ہونا چاہیئے تاکہ سرچ انجنز سمجھ سکیں کہ یہ پیجز کس مقصد کے لئے بنے ہوئے ہیں اور انکو کس کہاں انڈیکس کرنا ہے

ویب سائیٹ کنٹینٹ
ویب سائیٹ پر صرف لنکس ہی نہیں ہونے چاہیں بلکہ اس میں ٹیکسٹ سے پھرپور ہونا چایئے

بہترین کی ورڈ ٹارگیٹنگ
آپ کے کی ورڈز آپ کے پیجز کے مطابق ہونے چاہیں اور ان کو بہترین انداز میں لکھا گیا ہو آپ کو ہیڈ ٹرمز، مڈ ٹیل، لانگ ٹیل کی ورڈز کو پیجز کے بطابق بنانا ہوگا

Check BoxKeyword cannibalization
گوگل میں site: search کریں اور دیکھیں کیا آپ کے کی ورڈز اسی اہمیت کے حامل ہیں جو پہلے ہوا کرتے تھے یا اس میں کچھ چینج آیا اس کے مطابق سٹریٹیجی بنائیں

آپ سائیٹ میں ڈپلیکیٹ ٹائیٹل، اور پیجز کو تلاش کریں اس کے لئے آپ اس لنک کو استعمال کر سکتے
https://moz.com/products/pro

آپنے کنٹنٹ کا جائزہ لیں کیا وہ نہ صرف سرچ انجنز کے لئے بہترین ہے بلکہ آپ کی ویب سائیٹ پر آپنے والے بھی اس سے فائدہ آٹھا رہے اور انکو ایجوکیٹ کیا جا سکتا ہے

کنٹنٹ فارمیٹنگ
اپنے کنٹنٹ کا جائدہ لیں اور دیکھیں کیا وہ ایس ای او آپٹیمائیزڈ ہے کہ نہیں اس کے لئے آپ نے دیکھنا ہوگا

کیا آپ کا کنٹنٹ آسانی سے پڑھا جا سکتا
کیا آپ نے ” ایچ ٹیگز” استعمال کئے
کیا آپ نے امیجز استعمال کئے
آپ وڈیوز اور پی ڈی ایف فائیلز کا بھی اضافہ کر سکتے
کیا آپ نے اپنےٹیکسٹ کو پیرا گرافس میں لکھا تاکہ پڑھنے والے کو آسانی رہے

ہیڈ لائینز کو بہترین انداز
Good headlines on blog posts
کیا آپ نے اپنے بلاگ اور ویب سائیٹ میں پوسٹ لکھتے ہوئے ہیڈلائنز پر توجہ دی اور ایسے الفاظ استعمال کئے جن کو دیکھ کر پڑھنے والے پراچھا اثر پڑ سکے

ایڈز اور کنٹنٹ کا بہترین تناسب
Amount of content versus ads
گوگل پانڈا متعارت ہوجانے کے بعد ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کیا آپ کے ایڈز یا اشتہارات کا تناسب بہتر ہے اور ابؤ دے فولٹ اتنا ٹیکسٹ ہے کہ آپ پانڈا کی گرفت میں انے سے بچ سکیں

اگر آپ کا ٹیکسٹ یا کنٹنٹ کم ہے اور زیادہ تر اشتہارت ہیں تو یہ آپ کے لئے مسائل پیدا کریں گے

ڈپلیکیٹ کنٹینٹ
Duplicate content
کیا آپ کی ویب سائیٹ میں ڈپلیکیٹ یو ار ایل، کنٹنٹ، وغیر ہ تو نہیں ہے اسکو چیک کرنا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کو کسی پینالٹی کا سامنا نہ کرنا پڑے یا آپ کی رینکنگ متاثر نہ ہو

اس کے لئے آپ مزید بھی یہاں پڑھ سکتے ہیں

Google Lets You Tell Them Which URL Parameters To Ignore

گوگل بھی اس بارے میں اپ کی رانمائی کرے گا
https://support.google.com/legal/answer/3110420?visit_id=0-636292486445160864-2237296614&rd=2

اپنی سب ڈومینز چیک کریں کیا اس میں کوئی ڈپلیکیٹ مواد تو موجود نہیں

اپنے پرنٹ فریڈلی پیجز ورژن چیک کریں یہ بھی ڈپلیکیٹ مواد کا سبب بن سکتے ہیں

Accessibility & Indexation
robots.txt

robots.txt چیک کریں کہ وہ ٹھیک طرح کنفگر کی گئی ہے مزید آپ اس سائیٹ پر بھی اس بارے میں پڑھ سکتے

302 Redirects Pass Link Equity

Turn off JavaScript, cookies, and CSS

https://addons.mozilla.org/en-us/firefox/addon/web-developer/
استعمال کریں اور سی ایس ایس ، کوکیز، اور جاوا سکرپٹ کو آف کریں
اور دیکھیں کیا وہاں ایسا کنٹنٹ موجود ہے
دیکھیں نیوگیشن لنکس کام کر رہے ہیں کہ نہیں

اپنے یوزر ایجنٹ کو گوگل بوٹ میں تبدیل کریں
اور یوزر ایڈ آن کا استعمال کریں
https://addons.mozilla.org/en-us/firefox/addon/web-developer

کیا یہ کلاکنگ تو نہیں ہے
کیا یہ ویسے ہی نظر آ رہے جیسے پہلے تھے
اس کے لئے آپ یہ لنک بھی استعمال کرکے دیکھ سکتے
http://seo-browser.com/

https://moz.com/blog/technical-site-audit-for-2015

https://moz.com/blog/how-to-perform-the-worlds-greatest-seo-audit

Read more https://urdughar.com/technical-seo-audit-of-any-website/

اپنا تبصرہ بھیجیں